Home / Article / Soqoot E Dhaka Amjad Islam Amjad Nazam

Soqoot E Dhaka Amjad Islam Amjad Nazam

!!سقوطِ ڈھاکہ پر امجد اسلام امجد کی نظم سے بہتے آنسو

سقوط ڈھاکہ دوملکوں کا نہیں ایک تہذیب کے دو لخت ہونے کا سانحہ ہے ۔انسانی تاریخ بتاتی ہے جب بھی کسی ملک کو سقوط کا سامنا کرنا پڑا اسکے حساس دلوں نے نوحے لکھے اور اپنے غم کو شعروں میں ڈھال دیا۔سقوط ڈھاکہ پر بھی اردو شاعری نے اس المیہ کو وسیلہ اظہار بنایااور دلوں کو تڑپایا اور ذہنوں کو سوچنے پر مجبور کیا۔جناب امجد اسلام امجد نے سقوط ڈھاکہ پر جو آنسو بہائے ،وہ ادبی تاریخ میں ایک شاندار مقام رکھتے ہیں ۔انہوں نے شاعرانہ رموز سے سقوط کے پس منظر اور ظلمتوں کو رقم یوں کیاکہ اس کے آئینے میں مشرقی پاکستان کے ساتھ روا سلوک کا دھندلا عکس بھی نمایاں ہوکے سامنے آجاتا ہے ۔انہوں نے جو مقبول عام نظم تخلیق کی ،ذرا اس پر ایک نظر ڈالیں۔
اے زمینِ وطن ہم گنہگار ہیں
ہم نے نظموں میں تیرے چمکتے ہوئے بام و در کے بیتاب قصے لکھے پھول چہروں پہ شبنم سی غزلیں کہیں، خواب آنکھوں کے خوشبو قصیدے لکھے تیرے کھیتوں کی فصلوں کو سونا گنا، تیری گلیوں میں دل کے جریدے لکھے جن کو خود اپنی آنکھوں سے دیکھا نہیں، ہم نے تیری جبیں پر وہ لمحے لکھے
جو تصور کے لشکر میں لڑتے رہے، ہم وہ سالار ہیں ہم گنہگار ہیں
اے زمینِ وطن۔۔۔ ہم گنہگار ہیں
ہم تیرے دکھ سمندر سے غافل رہے تیرے چہرے کی رونق دھواں ہو گئی اور ہم رہینِ غمِ دل رہیظلم کے روبرو لب کشائی نہ کی، اس طرح ظالموں میں بھی شامل رہے حشرآور دنوں میں جو سوئے رہے، ہم وہ بیدار ہیں ہم گنہگار ہیں
اے زمینِ وطن۔۔۔ ہم گنہگار ہیں
جاگتی آنکھ سے خواب دیکھے، ان کو اپنی مرضی کی تعبیر دیتے رہے ہم تیرے بارآور موسموں کے لئے بادِصرصر میں تاثیر دیتے رہے ہم اندھیرے مناظر کو روشن دنوں کی امیدوں سے تنویر دیتے رہے تیرے ساحل کی آزادیوں کے لئے ہم تلاطم کو زنجیر دیتے رہے جو ہمیشہ تجھے آرزو کے جھروکے سے تکتے رہے، ہم وہ فنکار ہیں ہم گنہگار ہیں
اے زمینِ وطن۔۔۔ ہم گنہگار ہیں
جب تیرے زرد پڑتے ہوئے موسموں کو مہکتی شفق کی ضرورت پڑی ہم نے اپنا لہو آزمایا نہیں تیری خوشبو سکْوں کی تمنا لئے آندھیوں کے جلو میں بھٹکتی رہی ہم نے روکا نہیں تیری مٹی نگاہوں میں بادل لئے خشک موسم کی راہوں میں بیٹھی رہی ہم نے دل کو سمندر بنایا نہیں تیری عزت زمانے کے بازار میں دل جلاتی بولیوں میں بکی ،ہم نے کانوں میں سیسہ اتارا نہیں ہم گنہگار ہیں
اے زمینِ وطن۔۔۔ ہم گنہگار ہیں
اے زمینِ وطن!تجھ کو تو علم ہے، لوگ کیوں درِ راہِ ملامت ہوئے جن محافظ دشمنوں کے علم تیرے روشن لہو کی شہادت ہوئے ہم بھی ان کی سیاست کے نخچیر ہیں،آستینوں کے جو سانپ ثابت ہوئے ہم بھی تیری طرح سازشوں کی ہوا کے گرفتار ہیں ہم گنہگار ہیں
اے زمینِ وطن۔۔۔ ہم گنہگار ہیں
ہم گنہگار ہیں اے زمینِ وطن! پر قسم ہے ہمیں اپنے اجداد کی سرحدوں سے بلاتے ہوئے خون کی، اپنی بہنوں کی حرمت کی، اولاد کی ہاں قسم ہے ہمیں آنے والے دنوں کی اور آنکھوں میں ٹھہری ہوئی یاد کی
اب محافظ نما دشمنوں کے علم ان کے کالے لہو سے بھگوئیں گے ہم تیرے دامن کے رسوائیوں کے داغ اپنے آنسوؤں سے دھوئیں گے ہم آخری مرتبہ اے متاعِ نظر! آج اپنے گناہوں پہ روئیں گے ہم
تیری آنکھوں میں اے نگارِ وطن! شرمساری کے آنسو نہیں آئیں گے ہم کو تیری قسم اے بہارِوطن اب اندھیرے سفر کو نہ دہرائیں گے
گر کسی نے تیرے ساتھ دھوکا کیا ،وہ کوئی بھی ہواس کے رستے کی دیوار بن جائیں گے جان دے کر تیرا نام کر جائیں گے
اے زمینِ وطن۔۔۔ اے زمینِ وطن۔۔۔!اے زمینِ وطن ہم گنہگار ہیں

Check Also

Manshiat Bomb By Javed Chaudhry (Dated: 03 January

​ Manshiat Bomb By Javed Chaudhry

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Please type the characters of this captcha image in the input box

Please type the characters of this captcha image in the input box